ڈپٹی کمشنر دیرلوئر واصل خان کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس ، رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان اور تحصیل ناظم کے ہمراہ بارش کی وجہ سے منہدم ہونے والے عمارت میں جاں بحق افراد کے جنازے میں شرکت

منگل 16 اپریل 2024 18:11

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیرلوئر واصل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس طارق حسین ، رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان اور تحصیل ناظم خال اشفاق الرحیم کے ہمراہ خال لقمان بانڈہ میں بارش کی وجہ سے منہدم ہونے والے عمارت میں جاں بحق افراد کے جنازے میں شرکت کی۔ انہوں نے لواحقین سے اس المناک واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو امدادی سامان اور 40 لاکھ روپے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معاوضہ قیمتی جانوں کا نعیم البدل نہیں ہے مگر اس بات کا اعادہ ہے کہ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اہل علاقہ نے چند گھنٹوں کے اندر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور دکھ کی اس گھڑی میں انتظامی افسران کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔\378