ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس کے نادہندگان کیخلاف آپریشن،10 املاک سر بمہر، چار غیر قانونی تعمیرات مسمار

شہر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے‘ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

منگل 16 اپریل 2024 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز شادمان، مسلم ٹاؤن، جیل روڈ اور ٹمبر مارکیٹ میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے 10 املاک کو سر بمہراور چار غیر قانونی تعمیرات مسمارکردیں۔آپریشن کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔

(جاری ہے)

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر نجی سکول، کلینک، دفتر، میڈیکل سٹور سمیت 10 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مین فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات پر دکانیں مسمار کر دیں۔جیل روڈ پر شو روم کی تیسری منزل کی تعمیر جزوی طور پر مسمار کر دی ۔ٹمبر مارکیٹ میں ہال کی غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی ۔نجی سکول میں کمروں کی غیر قانونی طور پر تعمیر مسمار کر دی ۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :