نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں بارے میں آگاہی حاصل کی
منگل 16 اپریل 2024 18:31
(جاری ہے)
وفد کو بتایا گیا کہ سمیڈا انتہائی محدود افرادی قوت اور مالی وسائل کے باوجود ملک بھر میں ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے یکساں خدمات انجام دے رہا ہے اور اس مقصد کے لئے4 صوبائی دفاتر کے علاوہ23 یک رکنی علاقائی بزنس سنٹرز سے کام لیا جا رہا ہے۔
سمیڈا کے ماہرین نے بتایا کہ ایس ایم ای پالیسی2021 کے تحت ٹیکسوں اور ریگولیٹری ماحول کے حوالے سے ایس ایم ای سیکٹر کو درپیش مشکلات کا کافی حد تک ازالہ کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ مذکورہ پالیسی پر عملدرآمد کے لئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی قیادت میں ایک نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ صوبوں میں اس پالیسی پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکرٹریوں کی سرکردگی میں6 صوبائی ورکنگ گروپ قائم کئے جا چکے ہیں۔ماہرین نے امید کی کہ مذکورہ پالیسی پر عملدرآمد کی تکمیل سے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول تشکیل پائے گا۔بعد ازاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے فیکلٹی ایڈوائزر محمد عمر نے وفد کے قائد کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سمیڈا اقتصادی ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.