بلدیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں،3مبینہ ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کی ہدایات پربلدیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فواد،یونس عر ف مامااورجوا کی آرگنائزنگ میں ملوث محمد ناصر عر ف رنگیلا شامل ہیں جبکہ فرار ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80پڑیاں گٹکا ماوا، جوا کی پرچیاں اور جوئے پر لگی رقم بھی برآمدکرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :