محکمہ کھیل ہمارا گھر ہے اسے سنوارنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،ڈی جی کھیل آصف لانگو

نوجوانوںکھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان

منگل 16 اپریل 2024 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان آصف لانگو نے کہا ہے کہ نوجوانوںکھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو محکمہ کھیل کے ملازمین کے مسائل اور ان کے حل اورآنے والے ایونٹس کے حوالے سے ڈی جی کھیل آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف فاروقی، پی ایس ٹو ڈی جی سپورٹس عبداللہ بلوچ، آفس اسسٹنٹ خرم شہزاد ،سوئمنگ کوچ ولایت حسین ، سپروائزر ثنا اللہ مبشر اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی محکمانہ ترقی اور حاضری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو نے کہا کہ محکمہ کھیل ہمارا گھر ہے ہمیں اس کی ترقی فلاح و بہبود اور اسے سنوارنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ہم ایک کنبہ ہیں ایک دوسرے کے معاون بنیں گے اور محکمے کی ترقی کے لیے شب و روز کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کے وژن کو لے کر آگے چل رہے ہیں ۔انہوں نے ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا تھا اور تمام ملازمین کو حاضر اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی جو ہدایات کی تھی اس کے مطابق کام کیا اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے ایوب سپورٹس کمپلیکس کی رونقوں میں اضافہ ہو اور اسے عوام کے لیے بہترین تفریح گا اور کھیلوں کے حوالے سے بہترین سہولیات کا گڑھ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :