موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کاشیخوپورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے آکسفورڈ آئیڈیل ہائی سکول نبی پورہ، شیخوپورہ، آکسفورڈ انٹرنیشنل نالج برائے نرسنگ شیخوپورہ، آکسفورڈ انٹرنیشنل کالج آف کامرس شیخوپورہ، کنگز لاء کالج شیخوپورہ اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہرن مینار شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد714تھی۔

متعلقہ عنوان :