۷معروف بھارتی میگزین ووگ انڈیا نے اداکارہ تبو کی بدصورت انداز میںتصاویر شائع ،مداح بھڑک اٹھے ، اظہار ناراضگی

منگل 16 اپریل 2024 20:30

ٴْٴْممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) معروف بھارتی میگزین ووگ انڈیا نے اداکارہ تبو کی بدصورت انداز میںتصاویر شائع کردیں، مداح بھڑک اٹھے ، شدید تنقید و ناراضگی کااظہار ۔میگزین سے فوری طور پر سوشل میڈیا سے تصاویر ہٹانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

مداحوںکا کہنا تھا کہ تبو خوبصورت ترین اداکارہ ہیں میگزین نے ناانصافی کرکے ہمارے دلوںکو ٹھیس پہنچائی ہے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی تبو کو پہچان نہیں پائے گا کیوں کہ مذکورہ تصاویر میں ان کا میک اپ اور انداز کافی تبدیل کیا گیا ہے۔

صارفین نے الزام عائد کیا کہ تبو کو خراب میک اپ، بدترین ڈریس اور لائٹنگ اور فوٹوگرافی کی مدد سے بدصورت انداز میں پیش کیا گیا اور صارفین نے اداکارہ کی تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :