این اے 81 گوجرانوالہ سے ن اظہر قیوم کی کامیابی کالعدم ، بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال

منگل 16 اپریل 2024 20:40

~لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری بلال اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری بلال اعجاز جنرل الیکشن میں این اے 81 گجرانوالہ سے 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر لیگی امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا۔ متعلقہ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا۔ درخواست نے استدعا کی کہ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے نے بعد این اے 81 گجرانوالہ سے ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم کی عام انتخابات میں کامیابی کلعدم قرار دے دی۔ عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کی بطور ایم این اے بحال کر دیا۔