قصور ،پولیس کی کارروائی،15لاکھ کی چوری شدہ مشینری برآمد ،ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 21:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری ،پویس تھانہ اے ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے 15لاکھ کی چوری شدہ مشینری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پویس کی کریمنلز کے بھر پور طریقے سے کاروائیاں جاری ،تھانہ اے ڈویژن پویس کی ایس ایچ او محمد نصیب کی سربراہی میں کاروائی ،انچاری چوکی پرانا لاری ٓاڈا میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے کی چوری شدہ مشینری برآمدکرلیں ،مشینری شاہ عنایت کالونی کے رہائشی طارق محمود کے کارخانہ سے نامعلوم ملزم نے کی تھی ،ملزم کی شناخت روڈ کوٹ کے رہائشی شاہد کے نام سے ہوئی ہے تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :