وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کفایت شعاری امور پر عملدرآمد جاری

محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں غیر ضروری طور پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا

منگل 16 اپریل 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کفایت شعاری امور پر عملدرآمد جاری ہے اس سلسلے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں غیر ضروری طور پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے منگل کو اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عوامی ٹیکسز کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے،کفایت شعاری اصولوں کو اپناتے ہوئے اب تک 57 ایسے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جو خزانے پر بوجھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف سے فارغ شدہ ملازمین کو بلا ضرورت بھرتی کیا گیا تھا جو حالیہ نگران حکومت میں فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر صاحبزادہ عدنان قادری نے واضح کیا کہ ہر سطح پر کفایت شعاری و اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،عوامی ٹیکسز کے امین ہیں، ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی نظر آنے پر شہری میرے دفتر سے رابطہ کریں۔