ہری پور پولیس نے پوست کی فصل تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

منگل 16 اپریل 2024 21:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے پوست کی فصل تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی منیر حیات نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پوست کی فصل تلف کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان انور خان اور نواب خان سکنان بیٹ گلی نے اپنی اراضی میں پوست کاشت کی ہوئی تھی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی عمل میں لائی جبکہ تلف شدہ پوست کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :