?اوستہ محمد مطلوب ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 22:50

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پولیس تھانہ سٹی اور صدر اوستہ محمد کا اسپیشل مہم گرفتاری ملزمان کے دوران اہم مقدمات میں مطلوب، روپوش ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد سید جاوید اقبال غرشین کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منظور احمد جمالی ایس ایچ او صدر اوستہ محمد نے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں روپوش ملزمان عبدالحادی ، غلام نبی، غلام محمد پسران غلام حیدر اقوام جلبانی ساکنان گوٹھ نور محمد جلبانی کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر عبدالرؤف جمالی ایس ایچ اوسٹی اوستہ محمد نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم علی ولد رانجھن قوم نون ساکن اوستہ محمد گرفتار کیا ہے۔مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :