ٍسنجاوی نامعلوم ملزمان کی ٹرکوں پر فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ،2 حملہ آور گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 22:50

ٖکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سنجاوی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی ٹرکوں پر فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق لیویز کے عملے نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنجاوی میں ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم ملزمان نے ٹرکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز انتظامیہ نے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق حملے میں 4 حملہ آور ملوث تھے۔