نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا رواں ہفتے میں بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

منگل 16 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ہفتے میں بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے نے منگل کو جاری ایڈوائزری میں کہا کہ رواں ہفتے میں بارشوں اور غیر معمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں کی جانب سفر اور ندی نالوں کو پار کرنےسے گریز کیا جائے۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی ہدایات میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں کمزور انفرا سٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ مزید برآں موسمی حالات سے باخبر رہیں اور محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :