خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی،41زخمی
بدھ 17 اپریل 2024 15:51
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ جانی و مالی حادثات خیبر، اپر اور لوئر دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈیرہ اسمعیل خان میں رونما ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرحالیہ بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔پی ڈی ایم نے بتایا کہ نوشہرہ کے لیے 2 کروڑ روپے، لوئر دیر کے لیے 50 لاکھ، سوات اور ملاکنڈ کے لیے 30، 30 لاکھ جبکہ اپر دیر اور ٹانک کے لیے 20، 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔اسی طرح کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے 10، 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لوئر چترال کو جنرل ریلیف کی مد میں ایک کروڑ روپے جاری کے گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فنڈز متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.