پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل ، ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا ،فریقین آئندہ سماعت پر طلب

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کئی گئیں تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجنئیر کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ عدالت نے درخواست گزار سرفراز رسول کی سپورٹس بورڈ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تعیناتی بھی روک دی۔ عدالت نے حالیہ تعیناتیوں کا سپورٹس بورڈ کا چار اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے 26 جون تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 26 جون کو ہوگی

متعلقہ عنوان :