عامر حسین ہاشمی ودیگر کا بور ڈکے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نعیم شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی ودیگر نے بور ڈکے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نعیم شہزاد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔دریں اثنا بورڈ کے دیگر ملازمین اصغر الحسین،ذیشان گورسی،غلا م محی الدین،رضوان علی،محمد راشد،انوار محی الدین،محمد ارشد،تہذیب الحسن نے بھی مرحوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔