وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاءکو مالی امداد کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا گیا
بدھ 17 اپریل 2024 17:40
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی امداد اور بحالی صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کا بغور جائزہ لیا جائے اور تمام متاثرین کو امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل کیے جا سکیں اور لوگ اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز انسانی جان کا نعم البدل نہیں بن سکتی تاہم صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق ان کی ہر ممکن مدد بھی کر رہی ہے،اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.