سکھر کسٹم حکام کی کارروائی ، کروڑوں روپے کی چھالیہ بر آمد

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سکھر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سات کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ کسٹم حکام سکھر کے مطابق خفیہ اطلاع پر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالے 22 وہیلر ایل پی جی ٹرالر کو جیکب آباد چوکی پر روکا ۔

(جاری ہے)

سٹیشن لے جاکر چیک کیا گیا تو ٹرالر کے ایل پی جی گیس سلنڈر سے چھالیہ کی سینکڑوں بوریاں برآمد کی گئیں۔کسٹم حکام کے مطابق ٹرالر كو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور چھالیہ ضبط کرلی گئی ہے ،چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ۔ کارروائی کے دوران ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔