ہائی کورٹ ملتان بینچ کا کین کمشنر کو تاندلیانوالہ شوگر مل سے گنے کے کاشتکاروں کی رقوم کی ادائیگی ایک ماہ میں کرانے کا حکم

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے کین کمشنر پنجاب کو ضلع مظفرگڑھ کے گنے کے کاشتکاروں کو تاندلیانوالہ شوگر ملز مظفرگڑھ انتظامیہ سے ان کی کروڑوں روپے کی پیمنٹ کی ایک ماہ میں ادائیگی کرانے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل بنچ نے یہ حکم آل پاکستان کسان اتحاد کے ڈویژنل آرگنائزر ڈیرہ غازی خان قاضی سرفراز حسین کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن پر دیا ۔

جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تاندلیانوالہ شوگر ملز مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے کاشتکاروں کے کروڑوں روپے کے واجبات دبا رکھے ہیں اور ان کو ادائیگی نہیں کی جا رہی ۔ جس کی وجہ سے گنے کے کسانوں کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے ۔ جس پر فاضل بنچ نے کین کمشنر پنجاب کو ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔\378