رائے ونڈ: جیابگا پی پی حلقہ164ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار رانا راشدمنہا س کی حمایت کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

[ رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جیابگا پی پی حلقہ164ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار رانا راشدمنہا س کی حمائت کا اعلان، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی کا راز جانتی ہے،جس کی سابق ادوار کی بیشمار مثالیں موجود ہیں،ڈاکٹر یاسین،گذشتہ روزہمارے نمائندہ سے وزٹ کے دوران مسلم لیگ ن کے پروانوںجمیل احمد،محمد یونس، چوہدری شفیع محمد،مہر اشفاق، عدنان، فرمان علی اسداللہ، اصغر علی نمبردار، صفدر علی نمبردار دیگر ساتھیوںکے ہمراہ ڈاکٹر یاسین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم محب وطن ہیں ریاستی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشان کھڑے ہیں پاکستان کی ترقی اور امن کے خوہشمند ہیں،9مئی جیسے المناک واقع کے کرداروںکی بجائے،انشاء اللہ28مئی کے کرداروں کا ساتھ دیں گے، جیابگا کی عوام با شعور ہیں وہ ترقی یافتہ ملک کو کھنڈر شہیدوں کی یاد گاروں کی بے حرمتی کے مرتکب سیاسی پارٹی کا کسی صورت بھی ساتھ نہیں دیں گے ،رہا سوال علاقہ کی تعمیرو ترقی کا تومسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر حالیہ ایم این اے رانا مبشراقبال کا علاقائی تعمیرو ترقی میں کوئی ثانی نہیں اس لیئے ن لیگی امید وار رانا راشد منہاس کی سپورٹ اور مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور اور علاقہ سے کامیا ب کرائیں گی