م*مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ہانیہ کو فون ،بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی

)مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے،پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں،سربراہ جے یو آئی (ف)

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماء اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور بیٹوں ،پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے،بعد ازاںمولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشدمحمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہانیہ سے بھی ملاقات کی ،مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہانیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا ،مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاکی اور کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں،اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں، اسماعیل ہانیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،اسماعیل ھنیہ نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیت علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکرگزار ہیں۔