x21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ٖ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) لاہور میں 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی کردیئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ کیمسٹری کا پیپر 20 تاریخ اور انگریزی کا پیپر 22 تاریخ کو منعقد ہونا تھا۔ امتحانات صبح اور شام دونوں شفٹوں کا ملتوی کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے دونوں پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں سکولوں کے ہزاروں اساتذہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، مذکورہ اساتذہ میں سے 246 سپرنٹینڈنٹ، 59 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 899 نگران کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،50 ریزیڈنٹ انسپکٹر اور 45 موبائل انسپکٹرکے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔