اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیااور پرویز الٰہی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیااور پرویز الٰہی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ااسلام آباد ہلیہ قیصرہ الٰہی کی پرویز الٰہی کی پمز اسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ااسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔