سعودی عرب ہمارے لئے حرمین شریفین کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی عقیدت و احترام کا محور اور ایمان و اسلام کا مرکز ٹھہرا ،اسد قیصر

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

سعودی عرب ہمارے لئے حرمین شریفین کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی عقیدت و احترام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارے لئے حرمین شریفین کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی عقیدت و احترام کا محور اور ایمان و اسلام کا مرکز ٹھہرا ہے۔ سعودی عرب اپنی سچی دوستی، مخلصانہ بھائی چارے اور بے شمار احسانات کے باعث پاکستان اور پاکستانیوں کے سب سے زیادہ قریب رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے پاکستان کا صرف سفارتی تعلق ہی نہیں، بلکہ ہر مشکل میں پاکستانیوں اور پاکستانی حکومت کا ساتھ دیا خواہ وہ معاشی مشکلات ہو، تیل پر سبسڈی ہو یا حجاج کرام کے مسائل ہو ہمیشہ پاکستانی معیشت کو سہارا دیا ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان سے مخلصانہ دوستی جس طرح سعودی عرب نے نبھائی ہے اور نبھا رہا ہے، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال، بے مثال محبت اور خلوص ہمیشہ قائم و دائم رہیگی۔