پتوکی، پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 20:21

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ صدر،سٹی پتوکی،سٹی پھولنگرپولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس ،ہزاروں روپے نقدی رقم، آئس سمیت دیگر سامان برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اسلم بھٹی کی پولیس ٹیم نے عباس پارک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون سمیت 2کار سوار ملزمان کو گرفتارکرلیاکار سوار ملزمان نسرین بی بی سے 1580گرام چرس 34ہزار روپے نقدی،ہمرا ہی ملزم دانش پرویز سے آئیس،پسٹل و دیگر سامان برآمد ہوا دریں اثناء تھانہ صدر پتوکی پولیس نے بھوپے وال موڑ کے قریب سے ملزم پرویز کو گرفتار کرکے 1100گرام چرس بر آمد کرلی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر سید ثقلین بخاری کی پولیس ٹیم نے لمبے جاگیر روڈ نادرا آفس کے قریب سے ملزم لیاقت علی کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی تھانہ سٹی پتوکی،تھانہ صدر پتوکی، تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :