ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کےلئے 8 کروڑ روپے ریلیزکر دیئے گئے

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کےلئے 8 کروڑ روپے ریلیزکر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ثوبیہ حسام ڈائریکٹرصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ مذکورہ رقم ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کےلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہے،ان میں سے شمالی وزیرستان کو 2کروڑ، جنوبی وزیرستان کو 2کروڑ ، ضلع کرم کو 50 لاکھ، خیبر1کروڑ 50 لاکھ، باجوڑ 1 کروڑ اور مہمند کےلئے بھی 1 کروڑ رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کےلئے 8 کروڑ روپے حکومت کی جانب سے ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔