گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1237ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق، 1338زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1237ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق، 1338زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1237ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،704معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 691ڈرائیوز،34کم عمرڈرائیور، 496مسافراور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 79حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان70حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔