ظاہر شاہ طورو کا مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ
مریضوں ،تیمارداروں سے صحت کارڈ کے تحت طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے آگاہی حاصل کی صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، صوبائی وزیر خوراک
بدھ 17 اپریل 2024 20:51
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے ہسپتالوں کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں گئے اور مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی تمام طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مریضوں کو درپیش کچھ مسائل کے حل کے لئے ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کوموقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر بڑی طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کو جلدحتمی شکل دینے کے لئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری محکمہ صحت سے جلد ملاقات کا اعادہ بھی کیا، دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ دوبارہ شروع کرنے کے بعد کمزور اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی 5 روپے سستی کر دی ہے اور 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ روٹی کی نئی قیمت پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور غفلت کی صورت میں متعلقہ نانبائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں جیل بھیج دیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف نعروں اور اعلانات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عملی خدمات پر یقین رکھتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.