وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ (MENAP) کے وزرائ اور گورنرز کی منیجنگ ڈائریکٹرIMF سے ملاقات میں شرکت

بدھ 17 اپریل 2024 21:08

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ (MENAP) کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENAP) کے وزرائ اور ~گورنرز کی منیجنگ ڈائریکٹر IMF سے ملاقات میں شرکت کی۔وزیر نے اپنی مداخلت میں جیو اکنامک فریگمنٹیشن اور پاکستان پر اس کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے IMF، MDBs اور اس کے مخلص دو طرفہ شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کو بے مثال چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید جارحانہ اصلاحات پر زور دیا جس میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، خسارہ کم کرنے والے SOEs کی نجکاری، سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔وزیر نے موسمیاتی خطرات کے پیش نظر ایس ڈی آ (SDR) کی دوبارہ ترتیب دینے، سرچارجز کی پالیسی پر نظرثانی کرنے اور آر ایس ٹی(RST) کو ترجیح دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر نے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک زیادہ فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ریجنل کیپیسٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز (RCDCs) کے ذریعے صلاحیت سازی پر فنڈ کی تجدید پر زور دیا اور اس کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :