وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترکی اور پاکستانی عوام کا چولی دامن کا ساتھ ،دوستانہ تعلق مزید مضبوط کریں گے،عبدالعلیم خان

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستانی عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے،دوستانہ تعلق مزید مضبوط کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سفیر میہمت پکیکی نے بدھ کو وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ترکی اور پاکستانی عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے،دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستان تعلق کو مزید مضبوط کریں گے،ترک سفیر میہمت پکیکی نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ترک سفیر میہمت پکیکی کو شیلڈ پیش کی۔