پشاور،اسلامیہ کالج و یو پی ایس کے درمیان مین روڈ پر لگے جنگلے نشیوں نے اکھاڑ دیئے

بدھ 17 اپریل 2024 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسلامہ کالج پشاور اور یونیورسٹی پبلک سکول کے درمیان مین روڈ پر بالائی گزار گاہ کے جنگلے ہیرئونچیوں نے مکمل اکھاڑ دیئے جبکہ متعلقہ حکام اس حوالے سے خاموش تماشائی عوامی اور تعلیمی حلقوں نے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ سے بچا جا سکیں تفصیلات کے مطابق بالائی گزارگاہ پرروزانہ سینکڑوں سکولوں اور کالجز کے طلبہ سمیت عوام کی امد ورفت رہتی ہے تاہم بالائی گزارگاہ کے سائڈ جنگلوں میں مختلف قسم کے چھوٹے چھوٹے خانوں میں لوہے کے درجنوں راڈ لگے ہوئے تھے جسے ہئیرئونچیوں نے مکمل طور پر کھاڑ کر صفایا کر دیا ہے اور جگہ خالی ہوگئی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی ھادثہ رونما ہونیکا خدشہ ہے،اس سے قبل عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اب تو مکمل جنگے خالی ہو چکے ہیں سنجیدہ عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں فوری نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :