موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا فوری اطلاق کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اپریل 2024 22:37

موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا فوری اطلاق کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی مناسبت سے اوقات کارکا اعلان کر دیا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں اسکول صبح 7بجکر45منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجکر15منٹ پر ہو گی۔

جمعہ کے روز چھٹی 11بجکر45منٹ پر ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7بجکر 45منٹ سے 12بجکر 15منٹ جبکہ دوسری شفٹ 12بجکر 45منٹ سے5بجکر15منٹ تک ہو گی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اب پلاسٹک بیگز میں سامان نہیں لاسکیں گے جب کہ کینٹین،کیفے ٹیریا میں بھی شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے پر پابندی ہوگی۔مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پودے سکول کی چار دیواری کے ساتھ لگائے جائیں۔پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کئے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے۔کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کئے جائیں۔ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی۔سکولوں کی عمارتوں کے باہر شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کرنے کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :