شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والی7دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز سرحدیں محفوظ بنانے ،ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،توقع ہے افغان حکومتپاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی، آئی ایس پی آر
بدھ 17 اپریل 2024 22:15
(جاری ہے)
آئی ایس پی آرسے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 16اپریل کو پاک-افغان سرحد پر ضلع شمالی وزیرستان کے غلام خان میں اسپنکئی کے شہری علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 7 دہشت گردوں کے گروپ کا سراغ لگایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیر لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام 7دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.