پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’ہیڈز آف اسٹیٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

جمعرات 18 اپریل 2024 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم ‘ہیڈز آف اسٹیٹ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ اداکاری کریں گی، اگرچہ فلم کی کہانی کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا گیا ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2023 میں ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فلم کی شوٹنگ کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی حالیہ تصویر میں اٴْنہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا کے چہرے پر دائیں جانب زخم نظر آرہے ہیں جن میں سے خون بھی بہہ رہا ہے، اداکارہ کے چہرے پر یہ زخم فلم کی شوٹنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران آئے۔پریانکا چوپڑا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوں کہ میں گزشتہ ایک سال میں کام کے دوران نہ جانے کتنی خون آلودہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہوں۔