طلاق کے بعد ثانیہ کی کپل شرما کے شو میں شرکت، تصویر سامنے آگئی

جمعرات 18 اپریل 2024 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں بطور مہمان شریک ہوگئیں۔

(جاری ہے)

شو کی ریکارڈنگ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جو ثانیہ مرزا نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں ثانیہ مرزا سرخ لباس پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مختصر کمنٹ یوں تحریر کیا حال ہی کی زندگی۔