مالی مشکلات کی وجہ سے راج کپور کے سرونٹ کوارٹرز میں رہنا پڑا، بونی کپور

ہمارے والد دل کے مریض تھے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ذہنی دبائو کا شکار ہوں

جمعرات 18 اپریل 2024 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر بانی کپور نے اپنی نوجوانی کے اس عہد کو یاد کیا جب وہ ماضی کے شہرت یافتہ اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی راج کپور کے سرونٹ کوارٹرز میں رہتے تھے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں آنجہانی سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے مزید کہا کہ انکے والد سریندر کپور دس، بارہ ملازمتیں چھوڑ چکے تھے اور ہمارا خاندان شدید مالی مشکلات میں تھا۔

انھوں نے کہا مالی مشکلات کی وجہ یہ تھی کہ والد ورکرز کے لیے لڑا کرتے تھے اسلیے انھیں ملازمتوں سے نکال دیا جاتا تھا۔ بونی کپور نے اپنے فلم پروڈیوسر بننے تک کے کیریئر میں آنے والے نشیب و فراز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سخت مالی مشکلات کے اس دور میں میرے دادا نے والد اور ہم لوگوں کو پرتھوی راج (راج کپور کے والد) کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا جب ہماری دادی کا انتقال ہوا تو میں نے اور انیل کپور نے فیصلہ کیا کہ وہ اداکاری کرینگے اور میں پروڈکشن پر کام کرونگا تاکہ آمدنی ہو، کیونکہ گھر تو چلانا تھا۔

68 سالہ سینئر پروڈیوسر نے بتایا کہ ہمارے والد دل کے مریض تھے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ذہنی دباو? کا شکار ہوں، اسکے علاوہ ان پر قرض بھی تھا، لہٰذا ہمارا وہ وقت بہت مشکل گزرا۔

متعلقہ عنوان :