جانوروں ، پرندوں کا کاروبار کرنے والے افراد کیلئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر

مقررہ تاریخ تک لائسنس نہ بنوانے والے ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائیوں کی تیاری شروع کر دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ وائلڈ لائف نے صوبہ بھر میں بغیر لائسنس جنگلی جانوروں و پرندوں کا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقررہ تاریخ تک لائسنس نہ بنوانے والے ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائیوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

لائسنس نہ بنوانے والے ڈیلرز کو قید، جرمانہ یا مال ضبطگیکا سامنا کرنا پڑے گا ۔محکمہ وائلڈ لائف نے جانور اور پرندے (کیپٹیوبریڈ ایگزاٹک)کے لئے رجسٹریشن وتجدید کے لئے 50 ہزار روپے ،پرندے (کیپٹیوبریڈ ایگزاٹک)کے لئے رجسٹریشن و تجدید فیس 30 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ڈائریکٹر جنرلوائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی لائسنس وتجدیدکروانے آنے والے الے افراد سے مکمل تعاون کی ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام الناس کی آسانی او ر رہنمائی کیلئے محکمہ وائلڈ لائف نے 042-99212384 نمبر بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

فون کے ذریعے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر سے معلومات ور ہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے ڈیلر ز لازمی رجسٹریشن کروائیں،محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر سے رجسٹریشن و تجدید کروائی جا سکتی،جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :