پنجاب اسمبلی کے ملازم کی اسمبلی عمارت کی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش

جمعرات 18 اپریل 2024 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کے ملازم نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسمبلی عمارت کی چھلانگ لگا دی جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے چھلانگ لگائی اور سر کے بل زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگئے۔اسمبلی ملازمین نے فوری طور ریسکیو والوں کو اطلاع دی جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ساتھی ملازمین کے مطابق حاجی محمد یوسف صبح معمول کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے،ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد حاجی محمد یوسف نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔