موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے گرین نیٹ بڑھانااورآلودگی پر قابو پاناہوگا،ڈاکٹر اقرار احمد خان

جمعرات 18 اپریل 2024 12:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں جس کی وجہ سے زراعت کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے لہٰذا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں نہ صرف گرین نیٹ بڑھانا ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے ہونں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن ہاسٹل میں یادگاری پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل آفیسر اسٹیٹ ڈاکٹر ندیم اکبر، انچارج گارڈننگ ونگ ڈاکٹر عدنان یونس، چیف ہال وارڈن ڈاکٹر انوار الحق، ہال وارڈن ڈاکٹر محمد طیب، فی میل ہال وارڈن ڈاکٹر سدرہ اعجاز، پرنسپل آفیسر ای سی ڈی ڈاکٹر محمد ارشد، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد واہلہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اولین گرین جامعات میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کا درجہ حرارت باقی شہر کی نسبت ایک سے دو درجے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرین ایریا بین الاقوامی معیارکی نسبت کافی کم ہے جس کیلئے ہمیں مزید اقدامات بروئے کار لانا ہوں گے۔