آرٹس کونسل کا فیصل آباد ڈویژن کے موسیقی مقابلہ جات کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 18 اپریل 2024 12:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پنجاب آرٹس کونسل نے فیصل آباد ڈویژن کے موسیقی مقابلہ جات کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے مقابلہ موسیقی ضلع فیصل آبادمیں 22 اپریل،ضلع جھنگ میں 23 اپریل، ضلع چنیوٹ میں 24 اپریل اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 25 اپریل کو ہوگا جس کے لئے خواہشمندافراد جاری کردہ لنک سے بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے زیراہتمام ڈویژن بھر میں موسیقی کے مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے۔آرٹس کونسل کے ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں 14 سے 30 سال کے باصلاحیت نوجوان رجسٹریشن فارم پنجاب آرٹس کونسل کی ویب سائٹ pac.punjab.gov.pk یا فیصل آباد آرٹس کونسل کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :