آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات

سال 2024 کے ابتدائی 03ماہ میں81کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی‘ ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات ، سال 2024 کے ابتدائی 03ماہ میں81کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ویلفیئر برانچ نے تمام کیٹیگریز میں ہزاروں اہلکاروں کو فنانشل ریلیف فراہم کیا، پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جاری، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 09کروڑ 58لاکھ 83ہزار روپے جاری کئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 19کروڑ 40لاکھ 35ہزار روپے دئیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس فورس کو ضروری مالی امداد کی مد میں 91لاکھ 60ہزار روپے دئیے گئے، تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 01کروڑ اور 87لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 06کروڑ 83لاکھ 70ہزار روپے دئیے گئے، گذارا الانس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 08کروڑ 15لاکھ 74ہزار روپے دئیے گئے، پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 65لاکھ روپے دئیے گئے، پولیس ملازمین کو قانونی معاونت کی مد میں 22لاکھ 50 ہزار روپے روپے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :