حکمرانوںنے عام آدمی کیلئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا ‘قاری اعظم حسین

وزیر مشیر پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں ٹیکس دینے والا غریب آ دمی فا قوں سے بھوکا پیاسا مررہا ہے

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوںنے عام آدمی کیلئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا،وزیر مشیر پروٹوکول انجوائے کررہے ہیں ٹیکس دینے والا غریب آ دمی فا قوں سے بھوکا پیاسا مررہاہے،اشیاء خرو نو ش کی قیمتیں آ سمان سے با تیں کررہی ہیں اورحکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سبزیاں، دالیں،گھی،آٹامنہ مانگے داموں فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے حالیہ مہنگائی کی لہر نے عام آد می کو شدید متاثر کر دیا اشیا خوردو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی دوکاندار، ریڑھی بانوں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر کے سبزیاں، آٹا،دالیں،گھی،گوشت، دودھ کے منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں انتظامیہ بھی دوکانداروں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔