میونسپل کارپوریشن سرگودھا ، فرائض میں غفلت برتنے پر 5 اہلکارمعطل

مثالی کارکردگی پر ریکوری اہلکاروں کو تعریفی اسناداور ایک کو ترقی دے دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر 5 اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ شاندار کارکردگی پر دو اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور ایک اہلکار کو ترقی سے نوازا گیا۔زرائع کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر محمد اجمل بھٹی نے سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر 5 اہلکاروں کو معطل کر کیجبکہ تمام بلڈنگ انسپکٹرز، رینٹ انسپکٹرز اور اکاونٹنٹ اہلکاروں کو ایک ہفتہ میِ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔

کمشنر نے ملازمین کو خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اکاؤنٹنٹ بھی ہتھیار ڈال دیں گے۔ اس موقع پر مثالی کارکردگی پر ریکوری اہلکاروں کو تعریفی اسناداور ایک کو ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ کمشنر نے پانی اور سیوریج کے بل ادا نہ کرنے والیصارفین کے کنکشن منقطع کرنے،غیر قانونی تعمیرات اور کنکشنز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہر بلڈنگ انسپکٹر کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل انسپکٹرز کو سرنڈر کردیا جائے گا۔کمشنر نے تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر بھرپور آپریشن شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہر سے مویشیوں کے انخلا کے لیے ٹائم لائن مقرر کرنے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ تمام بازاروں کے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اسی طرح دکانوں کے سامنے لگے ترچھے اور غیر مجاز اشتہاری بورڈز کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔کمشنر نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی وال چاکنگ کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بغیر اجازت سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے دکانوں اور مختلف لیز پراپرٹیز سے کرایہ جات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے 100 فیصد ریکوری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :