وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ۔ کابینہ ڈویژن نے بدر شہبازکی وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

بدرشہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں ۔ بدر شہباز طویل عرصے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی میڈیا ٹیم کے مرکزی رکن ہیں ۔ بدرشہبازگزشتہ سولہ ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔