ڈی پی او لوئر کوہستان کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ، داخلی اور خارجی چیک پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 12:54

لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر طاہر الرحمان نے سکیورٹی کے حوالے سے ایس ڈی پی او راجہ خان، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کے ساتھ میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

لوئر کوہستان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران کوہستان لوئر کے داخلی اور خارجی چیک پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے، تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شاہراہِ قراقرم پر چینیوں، غیر ملکیوں، سیاحوں اور مسافروں کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی باشندوں کو ہر قسم کی سکیورٹی دینے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے ایس ڈی پی اوز سرکل اور ایس ایچ اوز کو چیک پوسٹوں اور گاردات پر تعینات پولیس نفری کی چیکنگ اور ان کو موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ہدایت دی۔ ڈی پی او نے کہا کہ جملہ پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ہر آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :