پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 12:59

پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پیٹرول ڈلوا کرفرارہونے والی گاڑی پرگارڈ کی فائرنگ سے دوراہگیرخواتین زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

گارڈن ٹائون میں واقع پیٹرول پمپ پرنوسربازوں نے گاڑی میں فیول ٹینک فل کروایا،پیٹرول کی رقم دیے بغیرہی نوسربازوں نے گاڑی بھگادی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی،گاڑی سوارنوسرباز بچ نکلے تاہم دو راہگیر خواتین گولیوں کی زد میں آگئیںجنہیں سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے گارڈ کوحراست میں لے لیا۔