بٹگرام ،ویگن اڈہ کے قریب مارکیٹ میں آگ لگنے سے بارہ دکانوں کو نقصان

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بٹگرام شہر میں ویگن آڈہ کے قریب پلاسٹک کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو مارکیٹ کے اندر پھیلتی گئی آور مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے بارہ دکانوں کو آپنی لپٹ میں لے لیا جن میں چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ باقیوں کو نقصان پہنچا اور دکانداروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹہ میں آگ پر قابو پا لیا آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔\378

متعلقہ عنوان :