گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپرے اس وقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہو نیزشبنم کے اثرات نظر آنے پر فصل پر سپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں بتایا کہ سپرے سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اور خیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دو بار سپرے کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ تیزہوا اور بارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعد گوڈی یا بار ہیروکا بھی استعمال نہ کیاجائے۔\378

متعلقہ عنوان :