بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

جمعرات 18 اپریل 2024 14:09

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری (سٹاک) میں مارچ 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28322 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 20.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 23580 ارب روپے رروپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیاد پر1.6 فیصد نموہوئی، فروری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 27886 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11964 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کاحجم 11835 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کے قلیل مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیاد پر 0.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 26270 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 36.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 19216 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پردوفیصداضافہ ہوا۔\932